اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب سے حضورؐ کا نام حذف کر دیا گیا ،اسلامیات کی اس کتاب میں حضورؐ کا نام حذف کرکے مشہور اقوال کا نام دے دیا گیا،روزنامہ خبریں کے مطابق 2017 کی پانچویں جماعت کی اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر مشہور حدیث کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ حضورؐنے فرمایا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، جبکہ پانچویں کی 2018 کی اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر اسی
حدیث کا ذکر کیا گیا ہے مگر اس میں حضورؐ کے نام کی جگہ مشہور قول کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017 اور 2018 کی اسلامیات کا نصاب سو فیصد ایک جیسا ہی ہے مگر حضورؐکے نام کی تبدیلی مسلمان دشمنی کی طرف اشارہ کر رہی ہے، اس کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہےعوامی حلقوں نے اس صورتحال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔