ہفتہ‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا افغان صدر کی دعوت پر دورہ افغانستان،دونوں ممالک کا رابطوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مشترکہ ہدف کے حصول پر اتفاق

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور افغانستان نے رابطوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مشترکہ ہدف کے حصول پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے درمیان جمعہ کو وفود کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات کے دوران کیا گیا۔وزیراعظم نے ایک روزہ دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر اشرف غنی، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران

وزیر خارجہ خواجہ آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے ہیں۔افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کی جانب سے وزیر ا عظم اور ان کے وفد کے ارکان کا گرمجوشی سے مقدم کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پرتپاک مہمان نوازی پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے وزیراعظم اور وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاگیا ۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے افغان صدر اشرف غنی کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ رابطوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کا مشترکہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کامقصد دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو تقویت دینا ،دونوں ممالک ،خطے میں پائیدار امن ،استحکام ،اقتصادی خوشحالی کی جستجو میں مشترکہ کاوشوں کو مستحکم کرنے میں معاونت کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان

وفود کی سطح پر ہونیوالی ملاقات میں باہمی تعلقات، دہشتگردی کے خلاف جنگ، علاقائی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان امن مذاکرات، افغان مہاجرین کی واپسی، ریل روڈ منصوبوں اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔بیان کے مطابق موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے اور دونوں فریق افغان مہاجرین کی واپسی کی ٹائم لائن اور میکا نزم بنانے پر متفق ہیں۔بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور

افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ کے درمیان بھی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ سپیدر محل آمد پر چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے وفد کے ارکان کاگرم جوشی سے استقبال کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار، حزب وحدت کے رہنما استاد محمد محقق، ہائی پیس کونسل کے چیئرمین استاد محمد کریم خلیلی اور نیشنل اسلامک فرنٹ کے سربراہ پیر سیّد حامد گیلانی نے بھی کابل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ۔افغان صدارتی محل آمد پر افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔افغان فوج کے دستے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سلامی دی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیر اعظم کا تعارف افغان کابینہ سے کرایا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ارکان کو افغان صدر سے متعارف کروایا۔دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی نے ارگ مسجد میں نماز جمعہ ایک ساتھ ادا کی ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…