ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی کا جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹیمپرنگ پر سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے جھگڑالو کھلاڑیوں کو سبق سکھانے اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی کرنا، آئوٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور ایمپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حال ہی میں آسٹریلوی کرکٹرز کا بال ٹیمپرنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹیمپرنگ کو بڑا جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے خراب رویوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور بال ٹیمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ سپرٹ آف گیم کو یقینی بنایا جا سکے، اس سلسلے میں ہم سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اس وقت ایلن بورڈر، شان پولاک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن اور انیل کمبلے کے نام میرے ذہن میں ہیں، کھلاڑی آپس میں مشاورت کرنے کے بعد آئی سی سی کرکٹ کمیٹی، میلبورن کرکٹ کمیٹی اور میچ آفیشلز سے اس بارے تبادلہ خیال کر کے اپنی تجاویز دیں گے، اپریل میں شیڈول آئی سی سی میٹنگز میں بھی کھلاڑیوں کے کوڈ آف کنڈکٹ اور بال ٹیمپرنگ کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…