ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی شہزداہ خالد امریکہ میں  کیسی زندگی گزار رہے ہیں ؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں 

datetime 25  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہوں نے حال ہی میں سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کر کے دنیا کو حیران کرکیا وہیں انہوں نے سعودی عرب میں کرپشن کرنے والے شہزادوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور اربوں ڈالر بھی ان سے نکلوائے ۔ حال ہی میںان کے بھائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہوئیں ہیں جس میں ولی عہد کے بھائی خالد بن سلمان السعود پرتعیش زندگی گزار تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

تصویروں کے سوشل میڈیا پر گردش ہوتے ہی دیکھنے والوں کی آنکھوں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خالد بن سلمان اس وقت امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر کے فرائض سرانجام دے رہےہیں ۔گزشتہ سال وہ امریکہ کی جارج ٹائون کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔انہوں نے واشنگٹن سے 18میل کے فاصلے پر ایک انتہائی لگژری گھر خریدا تھا جس کی قیمت 1کروڑ 20لاکھ ڈالر(تقریباً1ارب 20کروڑ روپے) ہے۔ انہوں نے یہ گھر کٹلس پراپرٹیز ایل ایل سی نامی کمپنی کے ذریعے اور اسی کے نام سے خریدا تھا تاکہ خریدار کے طور پر خود ان کا نام سامنے نہ آ سکے۔اس گھر کا نام’ ’روشنی کا محل‘‘ ہے جس میں 8بیڈرومز اور 13باتھ رومز شامل ہیں۔اس گھر کا کل رقبہ 24ہزار مربع فٹ ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی 28سالہ شہزادہ خالد کی تعلیم مکمل ہوتے ہی انہیں وہیں امریکہ کا سفیرمقرر کیا گیا ۔ اپنی چند ماہ کی ملازمت سے انہوں نے وہاں پر 80لاکھ ڈالر (تقریباً 80کروڑ روپے) خرچ کیے ہیں۔ اس دوران انہوں نے لگژری طیارہ 767بھی کرائے پر لیا جس کا ایک گھنٹے کا کرایہ 30ہزار ڈالر(تقریباً30لاکھ روپے) بنتاہے۔آپ بھی تصاویر ملاحظہ کیجئے خود ہی انداز ہو جائے گا ۔

دریں اثناوسٹن میں سعودی ولی عہد کی زیرنگرانی امریکی اور سعودی جامعات کے درمیان معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کردیئے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نیویارک روانگی سے قبل مختصر دورے پر بوسٹن گئے جہاں انہوں نے چند گھٹے کے قیام کے دوران امریکی جامعات کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ ولی عہد اور بوسٹن حکام میں مختلف کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔ بوسٹن میں سعودی ولی عہد کی زیرنگرانی امریکی اور سعودی جامعات کے درمیان معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی یاداشتوں پر بھی دستخطکیے گئے۔اس موقعے پرامریکی کمپنی ایم آئی ٹی اور سعودی آئل کمپنی آرامکو کے درمیان 4معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ ساپک اور شاہ عبداللہ سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور شاہ عبدالعزیز سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے درمیان بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔بوسٹن کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور تخلیقی طریقے سے ٹیکنالوجی سے تیارکردہ مصنوعی ذہانت کے آلات، بائیو میکاٹرونکس لیبارٹری، میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم واٹسن ہیلتھ سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…