منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

4سال سے میاں بیوی کے درمیان طلاق کا مقدمہ جاری جج بھی دونوں سے سخت تنگ، بالآخر ایسی ’’سزا‘‘ سنا دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائینگے

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)بھارت میں ایک جوڑا گزشتہ 4 سال سے طلاق کے مقدمہ میں الجھا ہوا ہے ۔جس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا ۔مقامی عدالت کی  جج سوتی چوہان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے نے دونوں کے چہرے سے مسکراہٹ چھین لی ہے اس لئے پہلے تو انہیں لافٹر یوگا تھراپی کے لئے جانا چاہیے تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ واپس آسکے۔ خاتون جج نے حکم دیا کہ دونوں درخواست گزار ہسیادان فاؤنڈیشن کے انسٹرکٹر مکراند تیلو کے

پاس چلے جائیں تا کہ وہ ان کی لافٹر یوگا تھیراپی شروع کر سکیں۔جج نے اپنا حکم سناتے ہوئے مزید کہا کہ وکلاء کے دلائل کو فی الوقت ایک جانب رکھتے ہیں، پہلے اس جوڑے کی لافٹر تھراپی ہوجائے پھر دیکھیں گے کہ ان کے خیالات میں کچھ تبدیلی آئی ہے یا نہیں اور آیا وہ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں؟خاتون جج کے فیصلے سے درخواست گزار جوڑے نے بھی اتفاق کیا،قانونی جنگ ملتوی کرتے ہوئے لافٹر تھراپی شروع کرنے پر بخوشی رضامند ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…