جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آدھے دھرنے سے نمٹ لیا ہے ، باقی سے بھی نمٹ لیں گے،خواجہ آصف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے ، باقی آدھے سے بھی نمٹ لیں گے افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا تقریبا صفایا کر دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، اسلام آباد میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے انفراسڑکچر تباہ ہونے پر شہروں کا رخ کر لیا ہے ، دہشت گردی پر مکمل قابو نہیں پایا گیا ، مگر واقعات کم ضرور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے ، باقی آدھے سے بھی نمٹ لیں گے۔ گزشتہ چار ماہ سے اقتدار پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان کی ریاست بہت وسیع اور حکومت مضبوط ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مصنوعی سیاسی بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ 7 نومبر کو وزیر اعظم چین جا رہے ہیں ، کئی منصوبوں پر پیش رفت ہوگی۔ چینی صدر کے دورے کو ری شیڈول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اقتصادی کامیابی ہی محفوظ ریاست کی ضامن سمجھی جاتی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سردیوں میں توانائی بچت کے متعدد منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ مارکیٹوں کی جلد بندش کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے۔ مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کا پابند کریں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو۔ پن بجلی ، کوئلے اور تھر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ، سرمایہ کاروں کو بجلی کی زیادہ پیدوار اور قیمت میں کمی کی ضمانت دینا ہوگی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…