ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ہیڈکوچ مکی آرتھر کے سخت رویے سے کھلاڑی اور سلیکشن کمیٹی پریشان

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) ہیڈکوچ مکی آرتھر کی من مانیوں سے تنگ آکر جلد قومی سلیکشن کمیٹی ،پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ کے سامنے یہ مطالبہ رکھنا چاہتی ہے کہ غیر ملکی دوروں میں بھی قومی سلیکشن کی رائے کو اہمیت دی جائے۔ سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم میں اپنے کلچر کو فروغ نہ دیں اور کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے اور مخصوص کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے سے گریز کریں۔

غیر ملکی دورں میں سلیکٹر بھیجنے کا فیصلہ بحال کیا جائے یا ہر میچ کے لئے گیارہ کھلاڑی منتخب کرتے وقت سلیکٹرز کو ویڈیو لنک پر شامل کرکے ان کی رائے کو بھی شامل کیا جائے، اس بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطے کی کوشش کی گئی تو وہ فون پر دستیاب نہ ہوسکے۔غیر ملکی دورں میں ٹور سلیکشن کمیٹی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر مشتمل ہوتی ہے، اس سے قبل وقار یونس کے دور میں منیجر بھی ٹور سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوتے تھے لیکن طلعت علی ملک ٹیسٹ کرکٹر ہونے کے باوجود سلیکشن کمیٹی میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ مکی آرتھر کو قابو کیا جائے تاکہ وہ من مانیاں نہ کرسکیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچ مکی آرتھرکے کردار اور سخت گیر رویے پر جہاں کھلاڑی پریشان ہیں وہیں قومی سلیکشن کمیٹی بھی ان کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہوئی نظر نہیں آتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوچ مکی آرتھر کئی فیصلوں پر اثر انداز ہوتے رہے جس سے محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باہر بٹھایا گیا۔ مکی آرتھر کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ وہ ہارڈ لائنر ہیں اگر کسی کھلاڑی سے کارکردگی نہ ہو تو اس کی حوصلہ شکنی اس انداز میں کرتے ہیں کہ وہ اس سے بات چیت ہی نہیں کرتے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے سب سے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھی سلیکٹرز ناراض ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں تھی، پہلے سلیکٹر نے سلیکشن میں غلطیاں کیں پھر ٹور سلیکشن کمیٹی نے حفیظ جیسے بیٹسمین کو نظر انداز کیا۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر پاکستان ٹیم کا انتخاب کرتے وقت کپتان سرفراز احمد سے مشورہ ضرور کرتے ہیں۔کوچ اور کپتان ضرورت پڑنے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کرتے ہیں لیکن ٹیم کی تشکیل میں مکی آرتھر زیادہ با اختیار دکھائی دیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے دورے میں بھی یہی شکایات سامنے آئی ہیں کہ مکی آرتھر سلیکشن کے معاملات میں من مانیاں کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…