جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے،مکیش امبانی کے بیٹے کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟جان کے آپ پریشان ہو جائیں گے

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتاہے جو کہ مشہور بھارتی کمپنی ریلائنس کے مالک بھی ہیں ، گزشتہ روز ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان سمیت متعدد فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر جب شاہ رخ خان نے مکیش امبانی اور انیتا امبانی کے بیٹے آننت امبانی سے ان کی پہلی تنخواہ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا جس پر تقریب میں

موجود ہر شخص حیران رہ گیا آننت امبانی نے اپنی پہلی تنخواہ بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ سوال نہ ہی پوچھیں اگر میں نے جواب دیاتو آپ کو شرم آجائے گی، لیکن شاہ رخ خان کے زوردینے پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ صرف پچاس روپے تھی واضح رہے کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد شامل ہیں ،مکیشن امبانی اپنی امارت اور بڑے بزنس کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں ،جس کی ایک مثال ان کا عالیشان گھر بھی ہے جس میں دنیا کی ہر قسم کی جدید ترین سہولتیں دستیاب ہیں ،ان کے گھر کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ اس گھر میں ان کے ذاتی استعمال کی پانچ سو گاڑیوں سمیت ایک عدد ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوتاہے، مکیشن امبانی بھارت کی سب سے بڑی انڈسٹری ریلائنس کے مالک ہیں ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مکیش امبانی کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیور ز کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق مکیشن امبانی اپنے ایک ڈرائیور کو ماہانہ دو لاکھ روپے تنخواہ دیتے ہیں اور کسی بھی ڈرائیور کو حتمی طورپر منتخب کرنے سے پہلے ڈرائیور کو باقاعدہ مختلف کمپنیوں سے ٹریننگ دی جاتی ہے متعدد ٹیسٹ پاس کرنے پڑتے ہیں جس کے بعد ان ڈرائیورز کو شارٹ لسٹ کرکے امبانی فیملی کے پاس بھیجاجاتاہے جہاں انٹرویو میں کامیابی کے بعد ہی ڈرائیور کی نوکری پکی ہوتی ہے، یوں تو اس نوکری کا طریقہ کار انتہائی مشکل ہے لیکن تنخواہ کی وجہ سے ہر کوئی ایسی نوکری حاصل کرنے کی خواہش رکھتاہے کیونکہ اچھی سے اچھی نوکری میں بھی دو لاکھ روپے ماہانہ نہیں ملتے ۔‎



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…