منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

50تا60ہزار روپے کی لاگت سے شمسی توانائی کی مدد سے سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،این ایچ زبیری

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کے بل میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ 50 تا 60 ہزار روپے کے اخراجات سے شمسی توانائی کی مدد سے سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کرکے رات کے اوقات میں 4 تا 6 گھنٹے تک 4 پنکھے اور 8 لائٹس جلائی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو این ایچ زبیری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں سولر پینلز کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔

کیونکہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرکے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 تا 60 ہزار روپے کے اخراجات سے 150 واٹ کے 4سولر پینلز کی تنصیب کی جا سکتی ہے جو دن کے اوقات میں مفت بجلی فراہم کرتے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں بھی ان کی مدد سے 4 پنکھے اور 8 لائٹس جلائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی تنصیب پر اٹھنے والے اخراجات بل کی بچت کی مد میں تین تا ساڑھے 3سال کے دوران واپس وصول ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولرل پینل تیار کرنے والی عالمی کمپنیاں 15 تا 25 سال تک کی وارنٹی دیتی ہیں۔ اس طرح صارفین ایک مرتبہ اخراجات کے بعد 15,20سال تک مفت بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…