جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کلبھوشن کیس: آئی سی جے کی بھارت کو 17 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

ہیگ (آن لائن)پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کی سماعت کرنے والی عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ 17 اپریل 2018 تک اپنا جواب جمع کرائے۔بھارت نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کلبھوشن کے کیس میں اپنا پہلا جواب ستمبر2017 میں جمع کرایا تھا جس کے بعد پاکستان نے 13 دسمبر2017 کو اپنا جواب جمع کرادیا تھا۔اب اائی سی جے نے بھارت کو ہدایات کی ہیں کہ وہ 17 اپریل 2018 تک اپنا جواب داخل کرے جب پاکستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلبھوشن کیس میں 17 جولائی 2018 تک جواب الجواب جمع کرائے۔

آئی سی جے کے مطابق عالمی عدالت انصاف دونوں ملکوں کے دستاویزی جوابات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…