جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یورپی یونین کا فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(آئی این پی ) یورپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فلسطینی صدر نے یورپی یونین کے ممالک کو اپنی حمایت پر قائل کر لیا ہے ۔

یورپی یونین کی امور خارجہ کی نمائندہ فیدریکا موگیرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مطالبہ تھا کہ یورپی یونین فوری طور پر فلسطینی ریاست کو قبول کریں اسے قبول کرنے سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی، ہم مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں کی ان کی زمین پر دوبارہ واپسی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔فیدریکا موگیرینی نے فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ جو ریاستیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں، انہیں اس پر غور کرنا چاہیے، میں محمود عباس کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ یورپی یونین یروشلم کو دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت کے طور پر حل کے لیے تعاون کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…