جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے، امریکی وزیرخارجہ

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)نیٹو کے اپنے اتحادیوں سمیت امریکہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف مہم میں دباؤ بڑھاتے ہوئے روس پر الزام لگایا کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے پیرس میں کہا کہ مشرقی غوطہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے نتیجے میں تشویش بڑھی ہے ۔

کہ بشار الاسد کی حکومت نے اپنے ہی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ٹلرسن نے کہا کہ دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ میں پیر کے روز ہونے والے کلورین گیس کے حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔ اسد حکومت کی حمایت کرنے پر اْنھوں نے روس کا نام لیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ ڑان ویسلے ریان کے ہمراہ اخباری بریفنگ کرتے ہوئے ٹلرسن نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار روس ہی ہے، چاہے کسی نے بھی یہ حملے کیے ہوں؛ چونکہ جب سے روس شام میں ملوث ہوا ہے، شام کے بے شمار لوگوں پر کیمیائی حملے ہوچکے ہیں۔ٹلرسن نے فرانس، جرمنی اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے استثنیٰ کے بارے میں بین الاقوامی ساجھے داری کا منصوبہ شروع کیا۔ٹلرسن کے بقول، روس اتنا تو کر سکتا ہے کہ وہ ویٹو کرنا بند کرے، اور اس معاملے پر سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں شرکت سے غیر حاضر رہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…