جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

انڈونیشیا ،کینسر کے مرض میں مبتلا سزا ئے موت کا پاکستانی قیدی حکومتی توجہ کا منتظر،صرف کتنے ماہ زندہ رہ پائے گا؟ ڈاکٹرز نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی) ڈاکٹروں نے انڈونیشیا میں سزائے موت کے منتظر پاکستان کے شہری ذوالفقار علی کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ زندہ رہ سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 14 برس سے نا کردہ جرم کی سزا کاٹنے والے 5 بچوں کے والد کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ شاید سزائے موت سے پہلے موت کی آغوش میں چلے جائیں۔معالج نے تشخیص کی ہے کہ ذوالفقار علی کو گردے کا کینسر ہے جو چوتھے درجے میں پہنچ چکا ہے اور وہ 3 ماہ تک زندہ رہ سکیں گے۔52

سالہ ذوالفقار علی نے بتایا کہ جیل میں ہسپتال کا عملہ ان کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہے اس لیے ان کی اہلیہ تیمارداری کے لیے ہسپتال میں رہنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں ڈاکٹروں کا عملہ موجود ہیں لیکن کینسر کے علاج کے لیے نجی ہسپتال جانا بہت ضروری اور یہاں طبی اخراجات ناقابل برداشت ہیں۔ذوالفقار علی نے خواہش ظاہر کی کہ میں اپنے گھر آنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں علاج بہت مہنگا ہے اور قیدیوں کو اپنے طبی اخراجات خود برداشت کرنے ہوتے ہیں۔ذوالفقار علی کے علاج پر تاحال 37 ہزار ڈالر خرچ ہو چکے ہیں تاہم پاکستانی وزارت خارجہ امور نے رقم کا کچھ حصہ ادا کیا ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…