بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ افغانستان کے لیے نرم اور پاکستان کے لیے سخت گیر

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)عالمی امور کے ماہرین نے کہاہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا منصب صدارت پر اولین برس یقینی طور پر افغانستان کے لیے مثبت رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں اْن کی انتظامیہ کی ناراضی و برہمی پاکستان کو سمیٹنا پڑی ہے۔ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکی تعلقات کا گراف بلند ہونے کے بجائے مسلسل نیچے جا رہا ہے اور اب امریکی امداد کی بندش نے صورت حال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں افغانستان کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں ضرور کی گئی لیکن اْن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے نہیں آئے تھے۔ حالانکہ اوباما کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغانستان کی جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن چکی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ساری امریکی فوج واپس بلا لی جائے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینگ وْوڈرو ولسن سینٹر کے جنوب مشرقی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو موجودہ پالیسی اور حکمت عملی مرتب کرنے میں ایک برس سے زائد کا عرصہ لگا اور مستقبل کے حالات ہی طے کر سکیں گے کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی خطے میں کیسے نتائج کی حامل ہو سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…