جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شمالی جدہ کے تفریحی مقام درہ العروس میں لڑکیوں کے رقص پر مشتمل وڈیو کلپ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے
جس میں دکھایا گیا ہے کہ کئی لڑکیاں قابل اعتراض لباس پہن کر رقص میں مصروف ہیں۔ دیکھنے والوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ درہ العروس برباد ہوگیا۔ گورنر مکہ مکرمہ نے اس واقعہ کے ذمہ داران کے احتساب کی بھی ہدایت جاری کردی۔