ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی 82 فیصد دولت پر کتنے فیصدافراد قابض ہیں؟2017 میں ارب پتی بننے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،چونکادینے والے انکشافات

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی تنظیم ’’آکسفام‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سال 2017 کے دوران محنت سے حاصل کی گئی دنیا کی 82 فیصد دولت محض ایک فیصد امیر ترین افراد کی جیب میں گئی جبکہ نصف غریب آبادی کی دولت میں کوئی اضافہ نہ ہوسکا۔ برطانوی ادارے کی رپورٹ بعنوان کام پر انعام دیں ٗدولت پر نہیں کے مطابق سال 2017 کے دوران ارب پتی بننے والے افراد کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ رہی جبکہ ایک فیصد امیر طبقے کی دولت میں گزشتہ سال 762 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اتنی دولت ہے کہ دنیا سے انتہائی غربت کو 7 بار ختم کیا جاسکتا ہے۔آکسفام کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف غریب آبادی یعنی 3 ارب 70 کروڑ افراد کی دولت میں گزشتہ سال کوئی اضافہ نہیں ہوسکا۔رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ دنیا کے ٹاپ 5 فیشن برانڈز کے چیف ایگزیکٹوز 4 دن میں جتنا کماتے ہیں، بنگلہ دیش کی گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین ساری زندگی کام کرکے بھی اتنا پیسہ نہیں کماسکتے۔آکسفام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ونی بیانیما کے مطابق وہ لوگ جو ہمارے ملبوسات تیار کرتے ہیں، موبائل فونز اسمبل کرتے ہیں اور اناج اگاتے ہیں، ان کا استحصال کیا جارہا ہے تاکہ کارپوریشنز اور ارب پتی سرمایہ داروں کا منافع بڑھتا رہے۔ادارے کے مطابق اس دولت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ٹیکس چوری بھی ہے اور گزشتہ سال اسی ایک فیصد طبقے نے تقریباً 200 ارب ڈالرز کا ٹیکس بچایا۔رپورٹ میں حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ ٹیکس بچانے والے ممالک کے خلاف کارروائی کریں اور پیسے کو تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں پر خرچ کریں۔ برطانوی تنظیم ’’آکسفام‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سال 2017 کے دوران محنت سے حاصل کی گئی دنیا کی 82 فیصد دولت محض ایک فیصد امیر ترین افراد کی جیب میں گئی جبکہ نصف غریب آبادی کی دولت میں کوئی اضافہ نہ ہوسکا۔ آکسفام کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف غریب آبادی یعنی 3 ارب 70 کروڑ افراد کی دولت میں گزشتہ سال کوئی اضافہ نہیں ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…