پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل، محمود عباس کا ملنے سے انکار

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

یروشلم(آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر مائک پینس کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ان سے ملنے سے انکار کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر مائک پینس گزشتہ روز اسرائیل کے دورہ پر پہنچے تھے، جہاں اسرائیلی رہنماؤں کی جانب سے ان کا شاندان استقبال کیا گیا لیکن وائٹ ہاؤس کی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق پالیسی پر فلسطینی شدید غم و غصے میں نظر آئے۔

اور انہوں نے احتجاج کیا۔واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کا یہ دورہ پہلے گزشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا، مائک پینس کے دورے میں شام اور اردن سمیت شامی سرحد کے قریب امریکی فوجی سہولیات کو روکنے سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔اپنے دورے کے دوران امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جبکہ اسرائیل کے پارلیمان سے بھی خطاب کریں گے، تاہم اسرائیلی عرب قانون سازوں کی جانب سے اس خطاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ امریکا کے نائب صدر منگل 23 جنوری کو یہودیوں کے مقدس مقامات میں سے ایک مغربی دیوار کا دورہ کریں گے، اس سے قبل مئی 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس جگہ کا دورہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ امریکی نائب صدر کے دورے پر فلسطینوں کی جانب سے ناپسند کیا جارہا ہے، جس کی وجہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اقدام بتایا جاتا ہے جبکہ اس دورے کے دوران فلسطینیوں سے مذاکرات کے لیے کسی اعلیٰ امریکی حکام کو شامل بھی نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد عرب ممالک سمیت اقوام متحدہ کی جانب سے اس اقدام کی سخت مخالفت کی گئی تھی اور اس کے خلاف قرار داد بھی منظور کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…