منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب پولیس کی تیاریاں یوں ہی نہیں ، وہی ہوا جس کا خدشہ تھا طاہر القادری نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا،پنجاب حکومت ہل کر رہ گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کی تیاریاں یوں ہی نہیں، وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،طاہر القادری نے احتجاج دھرنے میں تبدیل ہونے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن

کے شہداء کے خون نے قومی قیادت کو اکٹھا کردیا ہے اور ایسا ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے.وہ لاہور میں اپنے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قوم کی بیٹیاں محفوظ ہوں اور معصوم زینب جیسی بیٹیوں کو پورا انصاف ملے.انہوں نے کہا کہ 17 جنوری کو شہباز شریف کا قاتل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے اور سترہ جنوری کے احتجاج سے زینب سمیت دیگر معصوم بچیوں کو بھی انصاف ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین بھی انصاف لے سکیں گے.طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ نے شہباز حکومت اور حواریوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا جس سے قاتل کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا استعفیٰ اب ہمارا اولین مطالبہ ہے.انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے تمام ملزمان کو شہباز شریف نے اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں دی گئیں جب کہ مرکزی ملزم گلو بٹ کی رہائی کا مقدمہ بھی شہباز حکومت نے لڑا تھا اور سفاک ملزم کو رہائی دلائی.ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری کا احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے اور مجھ سمیت تمام کارکنان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے.



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…