منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

طاہر القادری،عمران خان اوردیگر اکٹھے نہیں ہونگے تو کیسے پتہ چلے گا سازش میں کون ملوث ہے ،مریم نواز

datetime 15  جنوری‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہاہے کہ اگر طاہر القادری ، عمران خان اور دیگر اکٹھے نہیںہوں گے تو عوام کو کیسے پتہ چلے گا کہ سازش میں کون کون ملوث ہے ، یہ پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی نتیجہ مختلف نہیں ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 120کے دورہ کے موقع پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے حلقے کا دورہ کر کے عوام سے انکے مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے گیس کی عدم دستیابی کی بھی شکایات کی گئیں ۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حلقہ ہے جس نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دی ، عوام کے مسائل کو ہر صورت حل کیا جائے گا اورحکومت ہرگزغافل نہیں ۔

انہوں نے طاہر القادری ، عمران خان اور آصف علی زرداری کے اکٹھے ہونے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر یہ اکٹھے نہیں ہوں گے تو عوام کو کیسے پتہ چلے گا کہ کیسے سازش ہوئی اور کون کون شریک تھا ۔ لیکن یہ پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میںبھی عوام ملک اورقوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن مسلم لیگ (ن) کوکامیاب کرائیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…