ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

غربِ اردن میں یہودی آبادکاروں کے لیے مزید 1100 نئے مکانوں کی منظوری

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہود ی آباد کاروں کے لیے مزید گیارہ سو سے زیادہ نئے مکانوں کی منظوری دے دی ۔ادھر فلسطینی اتھارٹی نے نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کی مذمت کی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کو بسانے کی مخالف اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیم اب امن نے اطلاع دی کہ اسرائیلی وزارت دفاع کی ایک کمیٹی نے ان

مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ان میں سے 352 مکانوں کی تعمیر کی حتمی منظوری دی گئی ہے اور باقی دفتری کارروائی کے مختلف مراحل میں ہیں۔اب امن کے مطابق کل 1122 مکانوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔ان میں سے سات پہلے ہی موجود ہیں اور انھیں قانونی بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ مکانات غربِ اردن کے اندرون میں موجود یہودی بستیوں میں تعمیر کیے جائیں گے ۔مشرق وسطیٰ تنازع کے دو ریاستی حل کی صورت

میں اسرائیل کو ان علاقوں کو خالی کرنا پڑے گا۔تاہم یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے لیے نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے بند کردے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967کی مشرق وسطیٰ جنگ میں غربِ اردن ، مشرقی یروشیلم اور گولان کی چوٹیوں سمیت جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا،وہ اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کا حصہ نہیں ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…