پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے خود تو چھپ کر بیٹھ گیا مگر ایک خاندان کی حرمت دائو پر لگا دی اس خاندان کے بچے تک ۔۔نواز شریف بھی بہت کچھ کہہ گئے

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت میں گواہ کہہ رہے ہیں کہ کچھ غیر قانونی نہیں مگر میڈیا پر یہ رپورٹ نہیں ہو رہا، کیا آپ لوگوں کو بھی کیسز کی کچھ سمجھ آرہی ہے؟عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ، ایک خاندان کی حرمت دائو پر لگانے کے بعد چھپ کر بیٹھ گیا اس خاندان کے بچے وضاحتیں دے رہے ہیں، اس شخص نے پورے خاندان کو میڈیا کی توپوں کے

سامنے بٹھا دیا، اگر کوئی ایسی حرکت ہے تو سامنے آکر قوم کو کھل کر بتائو، نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو، کمرہ عدالت سے باہر کپتان کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف آج اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر سی گفتگو میں نواز شریف نے صحافیوں سے استفسار کیا کہ آپ کو کیا کیسز کی سمجھ آرہی ہے جس پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند ہو رہے ہیں جس پر وہاں موجود مریم نواز کا کہنا تھا کہ گواہ تو کہہ رہے ہیں کہ کچھ غیر قانونی نہیں ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ گواہ تو ہمارے حق میں گواہی دے رہے ہیں مگر یہ میڈیا پر رپورٹ نہیں کیا جا رہا، کمرہ عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی مبینہ تیسری خفیہ شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ، اس شخص نے ایک خاندان کی حرمت دائو پر لگا دی ہے اور ا س خاندان کے بچے وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں، یہ شخص خود تو چھپ کر بیٹھ گیا ہے جبکہ پورے خاندان کو میڈیا کی توپوں کے سامنے بٹھا دیا ہے۔ اگر کوئی ایسی حرکت ہے تو قوم کے سامنے آکر کھل کر بتائے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…