بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیوایم کا آنا جانا اسلام آباد کی بارش کی طرح ہے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آباد کی بارش کی طرح ہے، الطاف حسین عقل مند سیاستدان ہیں،ابھی غصے میں ہیں،کچھ دنوں میں غصہ کم ہوجائے گا۔

حیدر آباد جیل کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کراچی سینٹرل جیل پر حملے کی اطلاعات تھی، ہم سمجھتے تھے کہ بارودی مواد سے بھرا  ٹرک کراچی سینٹرل جیل سے ٹکرایا جائےگا لیکن حملے کے لئے سرنگ بنانے والا تجربہ ہمارے لئے نیا تھا، اس سلسلے میں سرنگ غوثیہ کالونی  سے بنانی شروع کی گئی، کراچی جیل توڑنےکی کوشش کےواقعے میں یقینا ًکوئی جہادی تنظیم ملوث ہوگی، اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور 5 ملزمان بھی گرفتارکئے گئے ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک لیڈر نے مہاجروں سے متعلق کچھ کہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ سے مدینے آئے تھے تو انہوں نے خود کو مدنی بھی کہا تھا، جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ خود کو سندھی بھی  کہیں، متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی 1988 سے ایک ساتھ ہیں، ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آباد کی بارش کی طرح ہے، الطاف حسین عقل مند سیاستدان ہیں،ابھی غصے میں ہیں،کچھ دنوں میں غصہ کم ہوجائے گا۔ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا کی پوزیشن ہوگی، چند سیکریٹریز اور وزارتوں پر معاملات طے پا جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مہاجر صوبے کا نعرہ نئی بوتل میں پرانا نعرہ ہے، کل کراچی میں رہنے والے افغانیوں نے کہا کہ ہمیں الگ ریاست دی جائے تو اس کا جواب کیا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…