جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق کو پاک فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان بازی مہنگی پڑ گئی،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا،پولیس کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے فوج مخالف بیان دینے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج منور احمد نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق نے فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان دیا جسے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا

ہے، خواجہ سعد رفیق کا بیان قابل دست اندازی جرم ہے اس لیے وفاقی وزیر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر افسوس کہ پولیس اندراج مقدمہ کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 20 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…