جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کے ملزم کی سزائے موت ختم کرکے اسے بری کردیا،بری کرنے کی وجہ کیا بنی،پڑھئے تفصیلات

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کے ملزم کی سزائے موت کوختم کرتے ہوئے اسے بری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم شیرخان پر2010 میں کراچی میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے 2015 میں ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد

قتل کرنے کے ملزم کی نظرثانی اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اورشواہد کی روشنی میں ملزم کی سزائے موت ختم کردی۔سماعت کے دوران جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ ملزم کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، مجسٹریٹ نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اورڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم کا جرم ثابت نہیں کیا۔ عدالت نے ملزم شیر خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…