پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ٹرمپ کے الزامات پر پاکستان مشتعل،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے کھری کھری سنادی گئیں،امریکی صدر کے بیان پر شدیدردعمل،بڑامطالبہ کردیاگیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف ٹویٹ کے بعد امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس بات سے آگاہ کیا گیاہے کہ اس پیغام کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ پاکستان نے ڈیوڈ ہیل سے امریکی صدر کے بیان پر

وضاحت طلب کر لی ہے ۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو گفتگو کرتے ہو ئے واضح الفاظ میں بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ، پاکستان کی قربانیو ں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے ، دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہواہے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو15 سال میں33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی،پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا وہ سمجھتے ہیں ہمارے لیڈرز بے وقوف ہیں۔ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…