جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

نئے سال کے آغازپر ہی ٹرمپ کی پاکستان کودھمکی محض دھمکی ہی نہیں،امریکہ اب پاکستان کے ساتھ کیا کرے گا؟سعودی عرب میں کیا ہورہاہے؟ جاوید چودھری کے انکشافات‎

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

آج سال کا پہلا دن تھا‘ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال کا پہلا ٹویٹ پاکستان کے بارے میں کیا‘ یہ امریکا کے ٹائم پر صبح سات بجے اٹھے اور انہوں نے ٹویٹ کیا امریکا نے پاکستان کو 15برسوں میں 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی‘ پاکستان نے ہمیں امداد کے بدلے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا‘ ہمارے لیڈر بے وقوف ہیں‘ پاکستان ان دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں شکار کرتے ہیں‘

یہ ہمیں تھوڑی سی مدد دیتا ہے لیکن یہ اب مزید نہیں چل سکے گا۔ صدر ٹرمپ کی یہ دھمکی محض ایک دھمکی نہیں‘ یہ ان کی طرف سے 2018ء میں پاکستان کیلئے لائحہ عمل ہے‘ میرا خیال ہے امریکا ہماری فوجی‘ اقتصادی اور سفارتی مدد بھی بند کر سکتا ہے‘ یہ پاکستان کے تین مختلف سیٹلڈ ایریاز میں ڈرون حملے بھی کر سکتا ہے اور یہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے کی تحریک بھی پیش کر سکتا ہے‘ یہ سارے کام ہوں یا نہ ہوں لیکن یہ طے ہے یہ سال پاکستان کیلئے مشکل ہوگا‘ ہمیں امریکا کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن آپ المیہ ملاحظہ کیجئے‘ ایک طرف امریکی صدر سال کے پہلے دن اپنے پہلے ٹویٹ میں پاکستان کی امداد کو بے وقوفی قرار دے ر ہے ہیں اور دوسری طرف ہماری لیڈر شپ نئے سال کے بارے میں کیا کہہ رہی ہے؟ میاں نواز شریف نے نئے سال پر قوم کو پیغام دیا، عوام کو نئے سال میں ووٹ کے ذریعے الزامات‘ جھوٹ اور گالیوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا موقع ملنے والا ہے‘ عوام دوٹوک فیصلہ دیں عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلے عوام کی عدالت ہی میں ہوتے ہیں۔ عمران خان نے فرمایا، 2018ء پاکستان کو عظیم ملک اور تمام شہریوں کیلئے خوش حال بنائے گا‘ قوم تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے‘ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے اور بلاول بھٹو نے پیغام دیا، دعا گو ہوں نئے سال میں پاکستان درست راستے پر

گامزن ہو جائے اور ہمیں ایک پرامن‘ خوش حال اور پروگریسو پاکستان دیکھنے کو ملے۔ آپ دیکھ لیجئے امریکا پاکستان کو نو مور کا پیغام دے رہا ہے جبکہ ہمارے ملک میں آج بھی نواز شریف کی بحالی اور نواز شریف کی نااہلی سب سے بڑا ایشو ہے‘ قوم کو اس نازک لمحے میں کیا کرنا چاہیے اور سیاستدانوں کو کب ہوش آئے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…