پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے کون ہے ٗان کا مقصد انصاف کا حصول نہیں بلکہ کیا ہے؟مشاہد اللہ خان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے ٗ عوامی تحریک ماڈل ٹاؤن سانحے میں انصاف نہیں موجودہ سیٹ اپ کو کمزور کر نا چاہتے ہیں ۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچے ’بیرونی ہاتھ ‘ ملوث ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں انصاف نہیں چاہتے

بلکہ موجودہ سیٹ اپ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک مصنوعی ہے جس کی وجہ سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے ٗکیا یہ لوگ 5 ماہ انتظار نہیں کرسکتے اور اپنی الیکشن میں حصہ لے کر اپنی مقبولیت کو نہیں دیکھ سکتے؟وفاقی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں ماڈل ٹاؤن سانحے پر ایک ساتھ بیٹھے ہیں انہوں نے 269 افراد (سانحہ بلدیہ فیکٹری)، 188 افراد (سانحہ کار ساز) اور 50 افراد (واقعہ 12 مئی) کے قتل پر ایک ساتھ آواز بلند کیوں نہیں کی۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ مصنوعی اتحاد کا ہدف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے سے روکنا ہے لیکن ان لوگوں کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ماضی کی طرح دوبارہ ناکام ہی ہوں گے۔  وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے ٗ عوامی تحریک ماڈل ٹاؤن سانحے میں انصاف نہیں موجودہ سیٹ اپ کو کمزور کر نا چاہتے ہیں ۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچے ’بیرونی ہاتھ ‘ ملوث ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں انصاف نہیں چاہتے بلکہ موجودہ سیٹ اپ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک مصنوعی ہے جس کی وجہ سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…