پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاک فوج کے خلاف بیان بازی وفاقی وزیرخواجہ سعید رفیق کو مہنگی پڑ گئی،آئی ایس پی آر کے انتباہ کے بعد بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے پاک فوج مخالف بیان دینے پر وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں خواجہ سعد رفیق کے فوج مخالف بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے

اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پاک فوج کے بارے میں بیان دیا جسے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ پولیس کو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائینز سے 5 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…