جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے خواتین سمیت 24 افراد زخمی

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن) شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے کے سب سے زیادہ واقعات ناظم آباد میں پیش آئے۔ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سالِ نو کا جشن منانے کے لیے سی ویو جانے والوں کے لیے سڑکوں سے فوری رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری سالِ نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی خیال ضرور رکھیں۔دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔عزیز آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں پٹاخے اور آتش گیر سامان برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔گارڈن میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو پستول اور چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ اورنگی کے علاقے میں پولیس نے تین ملزمان کو غیر قانونی اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔سپر ہائی ویکے دونوں ٹریکس پر بدترین ٹریفک جام ہے اور شہری گذشتہ 7 گھنٹے سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کاجشن منانے نکلی تھی لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ٹریفک جام کا سامنا رہا ۔دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔بحریہ ٹاؤن کے تحت کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ ڈانسنگ فاؤنٹین اور میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔تاہم کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی

جانب سے منعقدہ آتش بازی کے مظاہرے کو دیکھنے کے لیے جانے والے شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…