منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کسی بھی عرب ملک جانے سے پہلے صرف 9الفاظ سیکھ لیں اور مشکل سے بچیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات دنیا کا متنوع ترین ملک ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ کام کرنے، پڑھنے اور چھٹیاں منانے کے لیے آتے ہیں۔یہاں غیرملکی زبانوں میں انگریزی ، اردو، ہندی اور ملیالم زبانیں سب سے زیادہ بولی جاتی ہیں تاہم عربی کے کچھ الفاظ ایسے ہیں جو امارات جانے والے ہر شخص کو معلوم ہونے چاہئیں۔

یہ الفاظ عمومی عربی زبان سے بالکل مختلف ہیں جو اماراتی باشندے بولتے ہیں اور یہ انتہائی اہم لفظ ہیں۔ اگرچہ یہ لفظ کافی زیادہ ہیں لیکن انتہائی ضروری 9الفاظ ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔پہلا لفظ ”خشوکا“ (Khashouka)ہے۔ یہ لفظ آپ کو امارات کے ہوٹلوں میں اکثر سننے کو ملے گا اور اس کا مطلب ”چمچ“ ہے۔ دوسرا لفظ ”قشخاہ“ (Kashkhah)ہے جس کے معنی ”اچھی چیز“ یا ”اچھی بات“کے ہیں۔ جب آپ کسی اماراتی شخص کے لیے کچھ اچھا کرتے ہیں تو وہ جواب میں یہ لفظ بولتا ہے۔تیسرا لفظ ”جیکراہ“ (Jekrah)ہے جس کے معنی ”برا“ یا ”بدصورت“ کے ہیں۔ جب اماراتیوں کو کوئی چیز پسند نہیں آتی تب وہ یہ لفظ بولتے ہیں۔چوتھا لفظ ”مسیّد“ (Masyied)ہے۔یہ لفظ دراصل ”مسجد“ ہے جسے اماراتی مختلف طریقے سے بولتے ہیں۔پانچواں لفظ ”السپیتن“ (Al Spietan)ہے۔ اس کے معنی ہسپتال یا کلینک کے ہیں۔چھٹا لفظ بھی اس حوالے سے ”داختر“ (Dakhtar)ہے جس کے معنی ڈاکٹر کے ہیں۔ساتواں لفظ ”سیدا“ ہے اور اردو، ہندی والوں کے لیے یہ بات حیران کن ہو گی کہ اس کا مطلب ”سیدھا“ ہے۔ جب آپ کسی اماراتی سے راستہ پوچھتے ہیں تو وہ آپ کو سیدھا جانے کا کہنے کے لیے یہ لفظ بولتا ہے۔ اسی سے متعلق ایک لفظ” سالک“(Salik)ہے جس کا مطلب ”ٹول گیٹ“ ہے۔آٹھواں لفظ ”تمیال“(Tamaiyal) ہے۔ یہ لفظ اماراتی کسی بھیڑ والی جگہ پر راستہ لینے کے لیے

استعمال کرتے ہیں، انگریزی میں جہاں”ایکسکیوزمی“کا استعمال ہوتا ہے وہیں اماراتی ”تمیال“ بولتے ہیں۔ نواں لفظ”کشتاہ“ (Kashtah) ہے جس کے معنی ’ٹور‘ یا ’ٹرپ‘ کے ہیں۔ امارات میں آپ کو شہر کا ٹور لگانا ہو تو آپ یہ لفظ بولیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…