جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

آصف زرداری،نوازشریف اور عمران خان، ملک کیلئے کون سا سیاستدان ٹھیک ہے؟ عائشہ گلالئی نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے انتخابی اصلاحات اور ملک میں بلا تفریق احتساب تک قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس تناظر میں اپنا کردارادا کرے ، حکومت تمام جاگیرداروں کی اراضی تحویل میں لے اور بعد ازاں اسے مساوی بنیادوں پر لیز پر تقسیم کیا جائے ، آئندہ تین سے چار ماہ تک اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا اور عمران خان ملک کے

جس بھی حلقے سے انتخاب لڑیں گے میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے ان کا مقابلہ کروں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے والد اور وکیل کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عائشہ گل لئی نے کہا کہ تمام سیاستدان ایک دوسرے پر صرف الزامات لگا رہے ہیں اورملک کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا جارہا ۔نہ اس ملک کیلئے آصف زرداری ،نہ نواز شریف اور نہ ہی عمران خان ٹھیک ہیں ۔ اگر انتخابی اصلاحات کئے بغیر انتخابات کرا دئیے گئے تو پھر کوئی جماعت دھاندلی کا الزام لگا کردھرنے پر بیٹھ جائے گی ۔ملک کی دولت لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے اور اس کیلئے موجودہ حکومت کو ختم کر کے پاکستان میں موجود بہترین سویلینز پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے اور سپریم کورٹ اس میں اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام جاگیرداروں سے زمینیں اپنی تحویل میں لے اور انہیں بعد ازاں مساوی بنیادوںں پر لیز پر فراہم کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ملک میں جو حالا ت تھے اس سے خانہ جنگی کے خدشات ابھر رہے تھے لیکن فوج نے افہام و تفہیم سے معاملے کو حل کرایا اس پر سب کو فوج کا شکر گزار ہونا چاہے لیکن الٹا فوج کے پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ یا کسی کے کہنے پر قومی حکومت کے مطالبے کے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کے کہنے پر قومی حکومت کی بات نہیں کر رہی بلکہ عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں

یہ باتیں کہہ رہی ہوں ۔ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور آئندہ تین سے چار ماہ میںآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جذبات اور یو ٹرنز لینے والا انسان ہے جہاز او رہیلی کاپٹر میں اڑنے والا کیسے غریب کے حقوق کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید بدر نامی شخص نے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے ۔ اگر اس کے پیچھے عمران خان ہے تو میں سوال پوچھتی ہوں کہا پارٹی کارکنوں کے فنڈز اس لئے استعمال ہوتے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…