ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں شہباز شریف کا کیا کردار ہے؟ وفاقی وزیر کے بیان نے سب کو حیرت میں ڈا ل دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک ویژن، خلوص، جذبہ،لگاؤ،جوش، جنون اور حب الوطنی کا دوسرا نام ہے، اِنہوں نے جب بھی سوچا صرف صوبے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے سوچا جب بھی قدم بڑھایا صرف پنجاب کیلئے بلکہ پورے پاکستان کے عظیم تر مفاد میں بڑھایا۔اِن کا ہر اقدام پاکستان کے لئے خیر کا پیغام ہے۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھی شہبازشریف نے صرف پنجاب کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کے منظرنامے کے سامنے رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات کئے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر پاور ڈویژ ن اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوارضرورت سے زیادہ ہے ڈیڑھ کروڑ میٹر رات 12 بجے کے بعد زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے۔ اور یوں حکومت کی 4سالہجدوجہد کے بعد بجلی کی پیداوار بڑھا کر آج سے عملی طور پرلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پاور پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے شہبازشریف نے جو اقدامات کئے قابل تحسین ہیں۔ یہی وجہ ہے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ قوم کے نیشنل گرڈ میں بجلی کی ایک بڑی پیداوار کا اضافہ کرنے کا سہرا شہباز شریف صاحب کے سر ہے۔لوڈڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے اور اب وزیر اعلی کا ایجنڈا اور ترجیح صارفین کو درست بلوں کی فراہمی اور بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی ہے۔ غلط بل بھیجنے والے اہلکاروں کو سزا ہوگی اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے دیکھ لیں کہ کس طرح یہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عوام کس طرح ذاتی مفادات کے اسیروں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ہمیشہ سے شرافت کی سیاست اور خدمت کو ترجیح دینے والے لغاری گروپ میں شامل ہورہے ہیں۔ اقتدار ایک کھوکھلی شے ہے حقیقت عوام کی محبت اور اعتماد ہے جو اصل اقتدار ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات بھی کی۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کی رکاوٹوں کے باوجود بجلی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

ان عناصر نے توانائی سمیت مفاد عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی اور آج یہ عناصر مفاد عامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈالنے پرشرمندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جتنی محنت کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ تاریخ میں موجود نہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 16 ہزار 477 میگاوات بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔بیس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ دس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے 12بجے کے بعد 8600 میں 5297 فیڈر زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے اور رات 12 بجے ڈیڑھ کروڑ صارفین زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائیں گے۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ جہاں چوری 10 فیصد سے کم ہو گی، وہاں زیرو لوڈشیڈنگ ہو گی۔ملک میں توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کر دی گئی ہے جو قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے ہم قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں قوم کے اندھیرے ختم کرنے کے حوالے سے نواز شریف کا وعدہ مسلم لیگ (ن)حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ زائد بجلی دستیاب ہے۔ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے اور قوم کے نیشنل گرڈ میں بجلی کی ایک بڑی پیداوار کا اضافہ کرنے کا سہرا مسلم لیگ ن اور شہباز شریف صاحب کے سر ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…