منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی وزیرخارجہ کا دورہ، پاکستان کو امریکی مطالبات کے جواب میں کیا کرنا چاہئے؟ پرویزمشرف نے اہم مشورہ دیدیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ٗ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے کہاہے کہ جمہوریت کا حمامی ہوں لیکن ملک میں الیکشن نہیں سلیکشن کی ضرورت ہے ٗریاست کیلئے جمہوریت اور آئین کو قربان کیا جاسکتا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ انہیں پاکستان میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں اور ان کی خواہش بھی یہی ہے

کہ ایسا نہ ہوجس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی، الیکشن ہوئے اور پھر وہی 2جماعتیں آگئیں تو ملک پرظلم ہوگا،یہ جماعتیں جے آئی ٹیز، نیب اور عدالتوں کو چلنے نہیں دیں گی۔سابق صدر نے کہا کہ لشکر طیبہ بھی الیکشن میں آنا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے،کشمیر میں سب سے زیادہ قربانیاں لشکر طیبہ نے ہی دی ہیں ٗپرویز مشرف نے حافظ سعید کی بھی خوب تعریفیں کیں۔سابق صدر نے جمہوریت اور آئین کے مقابلے میں ریاست کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ عبوری حکومت بنانے کیلئے اختیار دیاور اگر عبوری حکومت بنی تو وہ اس کی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے ہمیں افغانستان میں بیٹھے فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…