اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتی میں تبدیلی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے. پوری قوم جہاں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکمل مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منانے میں مشغول ہے وہیں حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے. اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کو سابقہ قیمت سےایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے
جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان امڈ آنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے جس سے اشیائے صرف کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں گئی۔اوگرا کی جانب سے جاری کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہوگا جو کہ 31 دسمبر 2017 تک رہے گا اور پھر ماہ جنوری 2018 کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔