پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جلد پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں کامیاب ہو جائیں، نواز شریف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں موء ثرحکمت عملی وضع کی گئی ہے، اپنے بچوں، عوام اور عالمی برادری سے ہمارا وعدہ ہے کہ جلد پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے تمام والدین اوربچوں کے سرپرستوں کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ وہ وہ مرض کا مکمل خاتمے کیلیے حکومت کی کوششوں کے حصہ بنیں اوراپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہماری ائندہ نسل صحتمنداور پولیو سے پاک مستقبل کی حامل ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کیلیے اقوامِ عالم کوہر قسم کی علاقائی اور قومی تقسیم سے بالاتر ہوکر مشترکہ طور پر عمل کرنا ہوگا،نہایت افسوس کی بات ہے کہ ایک سال میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ گزشتہ10برس میں اتنے بچے متاثر نہیں ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلیے طے شدہ قومی منصوبے پر عملدرامد کیلیے کسی ایسی شخصیت کا انتخاب کیا جائے گا جو خلوص دل سے اس کی مسلسل نگرانی کرے اور کارگردگی کو نتیجہ خیز بنائے۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں جلدہی لوگوں کے رویے میں تبدیلی ائے گی جس کی بناپر پولیو سے بچاؤ کیلیے چلائی جانے والی مہم زیادہ کارگر ثابت ہوگی اور پولیو کامکمل خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…