جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یوتھ لون پروگرام کے لیے مریم نواز کی تقرری کا معیار کیا ہے؟

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ نےوفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے لون کے پروگرام کی قانونی حیثیت اور اس کے سربراہ کی تقرری کے معیار کے بارے میں عدالت کو مطلع کرے۔

وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کی وزیراعظم کو یوتھ لون پروگرام کے چیئرپرسن کے عہدے پر تقرری کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس منظور علی شاہ نے کہا کہ حکومت کو اس بات کی وضاحت کرنا ضروری ہے کہ سرکاری رقم کو کس قانون کے تحت سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی جانب سے دائر کردہ اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ قابلِ اعتراض تقرری سراسر اقربا پروری کا نتیجہ ہے۔

جسٹس منظور علی شاہ نے بھی سرکاری رقم کو حکمران خاندان کے ایک فرد کے ہاتھ میں دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

فاضل جج نے اس مقدمے کے سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے افسر قانون کو ہدایت کی کہ وہ اس پٹیشن میں اٹھائے گئے نکات پر حکومتی ہدایات کے ساتھ پیش ہوں۔

جسٹس منظور علی شاہ نے کہا کہ اگلی تاریخ پر اس لون پروگرام کے کسی ذمہ دار نمائندے کی ذاتی موجودگی بھی ضروری ہے۔

اس سے قبل درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی بیٹی کو لون پروگرام کا سربراہ مقرر کرکے ناصرف آئین کی خلاف ورزی کی بلکہ ایک روایت ڈال دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقرری سے قبل نہ تو کوئی اشتہار دیا گیا نہ ہی سرکاری نوٹس جاری کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…