جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

طالبان کی اعلیٰ قیادت پاکستان میں ہے،امریکہ کی نئی قلابازی،بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت پاکستان میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق بہت واضح اور صاف الفاظ میں بتادیا تھا، تاہم امریکی صدرکے سخت موقف کے باوجود پاکستانی رویے میں

تبدیلی نہیں آئی، اس کے باوجود ہم اس کے رویے میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی ایک گیم چینجر تھی۔جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سینئر قیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے ، پاکستان سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشتگردوں کو ختم کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…