منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اکلوتے بیٹے نے ایسا کام شروع کردیا کہ باپ کو بھی پریشان کرڈالا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارت میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم بے پناہ دولت اور طاقت کے باوجود بڑی پریشانی کا شکار ہوگیاہے،جس کی وجہ اس کا اکتیس سالہ اکلوٹا بیٹا معین نواز کاسٹر بتایاجارہاہے ، معین نواز عرصے سے داؤد ابراہیم کے تجارتی امور میں ان کی معاونت کررہاتھا لیکن اچانک معین نواز کاسکر کی کایا پلٹ گئی اور اس کا رجحان بدل گیا

اور اس نے مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مذہب پرسختی سے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کرلیا اور اب اسے ’مولانا معین نواز کاسکر‘ کے نام سے جانا جارہا ہے۔پردیپ شرما کے مطابق داؤد ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر نے بتایا ہے کہ داؤد ابراہیم اپنے اکلوتے بیٹے معین نوازکاسکر کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ،معین نواز کاسکر اپنے والد کی غیرقانونی سرگرمیوں سے اختلاف رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مافیا ڈان ہونے کی وجہ سے خاندان کی دنیابھر میں بدنامی ہورہی ہے ،دوسری جانب داؤد ابراہیم اس بات پر بھی فکر مند ہے کہ اس کے مرنے کے بعد انڈرورلڈ کاذمہ دار کون بنے گا اور اس کی خطیر دولت کس کو ملے گی، واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کا چھوٹابھائی اقبال ابراہیم بھتہ خوری کے مقدمات میں گرفتار ہے جبکہ اس کے ایک اوربھائی انیس ابراہیم کی عمر کافی زیادہ ہے اور وہ اکثر بیمار رہتاہے اس کے علاوہ اس کے دیگر بھائیوں کا انتقال ہوچکاہے، معلوم ہوا ہے کہ داؤد ابراہیم کا اکلوتا بیٹا معین نوازکاسکر انڈر ورلڈ سے کنارہ کش ہوکر اپنی بیوی اورتین بچوں کے ساتھ مسجد انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے ایک چھوٹے سے کوارٹر میں زندگی گزاررہاہے اور مذہبی تعلیم میں مصروف ہے، بعض اوقات وہ نماز کی امامت بھی کرواتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…