منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے نے بڑی بڑی ائیر لائنز کو پیچھے چھوڑ دیا کرایوں میں اتنی کمی کہ آپ بھی ابھی اپنی ٹکٹ بک کروالیں گے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک کے کرایوں میں کمی کردی .نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون ملک کرایوں میں 18فی صد جبکہ بیرون ملک کرایوں میں 15فیصد کمی کردی گئی ہے .دریں اثنا پی آئی اے اپنے 777 جہازوں کی تزئین وآرائش کے منصوبے کے تحت نئی

نشستیں نصب کر رہی ہے۔ نئی نشستوں کی منظوری کیلئے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کو بھی ان نشستوں کا معائنہ کرایا گیا ہے۔ ہر نشست کے لیے الگ ویڈیو سکرین اور انٹرٹینمنٹ سسٹم ہے جبکہ فولڈنگ ٹیبل اور گلاس ہولڈر بھی لگا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بوئنگ 777طیاروں کو آرام دہ بنانے کیلئے نئی نشستیں نصب کررہی ہے۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سچ تھوڑا مختلف ہے۔ مطلب یہ کہ اگر مسافر دبلا پتلا  ہے، قد کاٹھ بھی زیادہ نہیں اور مزید یہ کہ کوئی گود کا بچہ بھی ہمراہ نہیں تو پھر شاید وہ پی آئی اے اکانومی کلاس کی ان نئی سیٹوں میں سما سکے۔ سیٹ کی چوڑائی اور گہرائی محض ڈیڑھ فٹ ہے یعنی گنجائش اتنی کہ مسافر جہاں بیٹھے، وہیں بیٹھا رہے، ٹانگیں پھیلانے اور کمر سیدھی کرنے کا کوئی سوال نہیں۔ ساخت ایسی جیسے منی بس کی سیٹ ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…