ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ابوظہبی آنے والوں کیلئے بڑا اعلان , پوری دنیا کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)حکومت نے ابوظہبی آنے والے تمام ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا جس کے لیے ایئرپورٹ پر کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی آنے والے افراد کو چار دن کے لیے سیاحتی ویزا دیا جائے گا اور یہ ویزا ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی محض 15 تا 30 منٹ میں جاری کردیا جائے گا، اس ضمن میں امیگریشن حکام نے ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری (ٹرانزٹ ایریا) پر نیا کاؤنٹر

قائم کردیا ہے تاکہ ٹرانزٹ ویزا اور نئے آنے والوں کو فوری ویزا دیا جاسکے۔یہ کاؤنٹر مختلف اقسام کے ویزے جاری کررہا ہے جس میں نئے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی شامل ہے ، ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے والا کسی بھی ملک کا شہری اس کاؤنٹر پر جاکر سیاحتی ویزا حاصل کرسکتا ہے جو کہ اسے آدھے گھنٹے میں مل جائے گا، سیاحتی ویزا براہ راست ابوظہبی پہنچنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بھی حاصل کرسکتے ہیں جو ٹرانزٹ ویزا پر ابوظہبی پہنچے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا ٹرانزٹ ویزا سیاحتی ویزا میں تبدیل کردیا جائے۔قبل ازیں ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ ویزا محض چند ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب تھا جب کہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ٹرانزٹ ویزا کے لیے رائج طریقہ کار کے تحت وہاں آنے سے پہلے درخواست دینی پڑتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…