پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

نالے کے اوپرلگایاگیا پلانٹ سیل،پاکستانیوں کو کھلانے کیلئے مرغی کی آلائشوں سے کیا تیار کیاجارہاتھا؟ شرمناک انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لا ہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کاروائی کر تے ہوئے مرغی کی دم، پر اور دیگر باقیات سے تیل تیار کرنے پر یونٹ سیل کر دیا گیا اور موقع سے 800 کلو آلائشیں برآمد کر کے تلف کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کی زیر نگرانی ٹولنٹن مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے مرغی کی دم، پر اور دیگر آلائشوں سے تیل تیار کرنے پرنالے کے اوپر لگایا گیا یونٹ سیل کر دیا

اور موقع سے 800 کلو آلائشیں برآمد کر لیں۔ اس حوالے سے اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالا امین مینگل نے ویجلنس سیل کی اطلاع پر ٹولنٹن مارکیٹ میں سپیشل آپریشن کے احکامات جاری کیے تھے۔ کاروائی کے دوران پکڑے گئے یونٹ سے ناقص اور غیر معیاری تیل تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں گندے نالے کی طرف کھلنے والی مزید 2 دکانوں کو بھی سابقہ وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لا ہور اور قصور میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر لا ہور میں 11 فوڈ پوائنٹس کو 79,000کے جرمانے جبکہ قصور میں 3فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 35ہزار کے جرمانے کرنے کے علاوہ 10کلو غیر معیاری بسکٹ اور مٹھائی،60 زائدالمعیاد سوڈا واٹر بوتلوں کوموقع پر ضائع کر دیا ۔ لاہور میں ضرار شہید روڈ پرالمدینہ غوثیہ ملک شاپ کو 4,000،مسلم روڈ پر بھٹی ملک شاپ کو1,500،القادر مرغ چنے کو3,000،رائیونڈ روڈ پر کامسیٹ یونیورسٹی کی زاہد کینٹین کو15,000اور یونیورسٹی میںیونائیٹد کیفے کو 15,000،مقبر ہ موڑ شاہدرہ میں المشہور بابا جلال دین مرغ چنے کو 5,000،پونچھ روڈ پر واقع بابا فقیریا ہوٹل کو 8,000،بسی مور پر واقع یو سف نان شاپ کو 1,500،

مغلپورہ میں واقع ہر ا بونگ پائے کو 2,000،محمود بوٹی چوک میں واقع فیضے حسینی ہو ٹل ڈھابہ کو 3,000،داروگا والا چوک میں واقع میا ں انور ہوٹل کو 20,000 کے جرمانے صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، نو فوڈ لائسنس،کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پرکیے گئے۔قصور میں کاروائی کر تے ہوئے ملک شوکت چسکا ہاؤس15,000، حافظ سویٹس 10,000، فیضان اختر ٹریڈ مارک10,000 اور موقع سے 5عدد بن،6عدد بریڈ، 60بوتلیں سوڈا واٹر، 10کلو غیر معیاری بسکٹ اور مٹھائی تلف کر دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…