منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حجرہ شاہ مقیم میں لرزہ خیز واقعہ،دیورسمیت چھ ملزمان کا شادی شدہ خاتون پر تین سال تک جنسی تشدد

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم ( این این آئی) حجرہ شاہ مقیم میں دیورسمیت چھ ملزمان کا شادی شدہ خاتون پر تین سال تک جنسی تشدد ،والدین کی عزت ،تین بچیوں کے مستقبل ،اور جان کے خوف سے برداشت کرتی رہی ، خاتون موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہوکر پھٹ پڑی ،مظالم کی داستان سناڈالی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، میڈیکل رپورٹ نے تصدیق کردی ،تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں 2D کی خاتون کوثر بی بی کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمہ میں دل د ہلا دینے والے

انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں خاتون نے این این آئی سے گفتگو میں کہاہے کہ اسکی شادی پانچ چھ سال قبل لیاقت علی کے ساتھ ہوئی جس میں سے اسکی تین بیٹیاں پیداہوئیں، رخصتی کے بعد جب اسکی والدہ فوت ہوگئی تو اسکے درندہ صفت سسرالیوں نے نڈر ہو کر اسکے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے جنسی تشدد شروع کردیا اسکے دیور سمیت چھ افراد جن میں تین حقیقی بھائی شوکت علی ،اشفاق عرف جج، عبدالرزاق پسران اشرف ،اشرف ولد موسیٰ،ساجد ولد سلیم ،سرور ولد صدیق شامل ہیں جو کہ اسکو اسلحہ کی نوک پر قتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گزشتہ تین سال سے مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں جس دوران اسکا خاوند مجبوری کی حالت میں تمام تر بے غیرتی اور رسوائی برداشت کرتارہا جبکہ وہ اپنے والدین ،تین معصوم بیٹیوں کے مستقبل اور جان کے خوف سے خاموش رہی اور طویل زیادتی کا مسلسل نشانہ بنتی رہی خاتون نے بیان کیاکہ پانچ روز قبل بھی ملزم ساجد نے دن دیہاڑے ایک بجے اسلحہ کے زور پر اسکے ساتھ جنسی تشدد زناء حرا م کاری کی اور اسی رات قریب نو بجے ملزم شوکت نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اسکے ساتھ پھر زناء بالجبر کیا اور رات بھر جنسی تشدد کانشانہ بناتا رہا جس سے خاتون چلنے پھرنے کے قابل نہ رہی اور مسلسل بلیڈنگ ہونے لگی تو خاتو ن کو ہسپتال پہنچایاگیا لیڈی ڈاکٹر نے بھی خاتو ن کے ساتھ انسانیت سوز تشدد کی تصدیق کر دی ہے، اس سنگین واقعہ بارے جب خاتون نے حجر ہ شاہ مقیم پولیس کو رپورٹ کیا تو پولیس نے مقدمہ در ج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ، اس سلسلہ میں ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم نے این این آئی کو بتایا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے جنہیں جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…