پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈیرہ میں بے حرمتی کا شکار لڑکی نے ہائیکورٹ پہنچ کر ایسا کام کردیا کہ،معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (سی پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان کی متاثرہ لڑکی نے تحفظ اور ملزمان کے خلاف موثر کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی متاثرہ لڑکی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں عدالت سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں بااثر افراد سے خطرہ ہے، درخواست میں متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بنانے والے شخص کا نام شامل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی آر میں ویڈیو بنانے والے شخص کانام شامل نہیں ہے۔کیس کی سماعت سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے احاطے کے باہر متاثرہ لڑکی کے بھائی ساجد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ان کی جانوں کو بااثر افرادسے خطرہ ہے، پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ ساجد کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تعاون نہیں کررہی، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔ اس موقع پر متاثرہ لڑکی کا کیس لڑنے والی نجی تنظیم کی چیئرپرسن سلمیٰ ملک کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کا کیس ہے، متاثرہ لڑکی کا کیس قاضی انور ایڈووکیٹ لڑ رہے ہیں، یہ واقعہ پنچائیت میں کئے گئے فیصلوں کے باعث ہی پیش آیا ہے، پولیس کے عدم تعاون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق ڈی پی او کیس میں تعاون کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…