اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

جن ممبران پارلیمنٹ نے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی گھناؤنی سازش میں حصہ لیا وہ کس چیز کے مرتکب ہوئے؟ پیر گولڑہ شریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت سید پیر مہر علی شاہؒ کے سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔پیرکوگولڑہ شریف میں عرس کی اختتامی تقریب کے موقع پر علماء کرام نے خطابات کیے اور نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔عرس کی تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی نے امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔دربار گولڑہ شریف سے جاری کیئے گئے اعلامیہ کے مطابق سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سیّد غلام معین الحق گیلانی نے یہ واضح اعلان

فرمایا ہے کہ جن ممبران پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں ختم نبوت کے متعلق حلف نامہ کے قانون میں تبدیلی کی گھناؤنی سازش میں حصہ لیا وہ تعاون علی الاثم والعدوان کے مرتکب ہوئے۔اس بابرکت تقریب میں پیر سیّد غلام معین الحق گیلانی نے اپنے اعلان میں متعلقین کو بالخصوص اور برادران اسلام کو بالعموم ہدایت کی کہ آئندہ الیکشن میں ان شخصیات کو ووٹ نہ دیں اور آقا کریم کی ذات پاک سے سچی غلامی کا ثبوت دیں تاکہ مستقبل میں عوامی نمائندگان اس طرح کی ناپاک جسارت نہ کرسکیں۔اس موقع پر سجادہ نیشن پیر سید معین الحق گیلانی کے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…