منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کو وزارت سے ہٹایا کیوں نہیں جارہا ،عمران خان اصل وجہ سامنے لے آئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید راز فاش ہونے کے ڈر سے نہیں ہٹایا جارہا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کا کٹھ پتلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ

نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔عمران خانے کہا کہ شریف مافیا کے دباؤ کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹایا جا رہا، کیونکہ شریف مافیا کو اسحاق ڈار کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات کا ڈر ہے۔تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے کئی مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم ہے، اسحاق ڈار نے پہلے بھی نواز شریف کی منی لانڈرنگ کے بارے میں انکشافات کیے تھے اور اب بھی شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید راز فاش ہونے کے ڈر سے انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…