اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بادشاہ بننے کے منتظر، بادشاہت ملتے ہی پہلا ہدف ایران اور ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپ ہونگے، اسرائیل کی مدد سے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ
لڑینگے، برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں اگلے ہفتے شاہ سلمان اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں تخت و تاج سے دستبردار ہو جائیں گے اور شہزاد محمد بن سلمان جو اس وقت ولی عہد ہیں بادشاہ بننے کے منتظر ہیں اور بادشاہت حاصل کرتے ہی وہ لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ لڑیں گے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا ہدف ایران اور اس کے حمایت یافتہ جنگجو گروپ ہونگے، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان خود کو حادم الحرمین شریفین کے عہدے تک محدود کر لیں گے جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان براہ راست یا اکیلے حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے اسرائیل کی مدد سے لبنان میں ان کے خلاف جنگ شروع کرنا ہوگی ، جس کیلئے وہ اسرائیلی فوج کوربوں ڈالر کی براہ راست امداد کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ اگر اسرائیل کے ساتھ معاملات طے نہ پائے تو دوسرا آپشن حزب اللہ کے ساتھ شام میں جنگ لڑنا ہوگا۔