منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف کشمیری فٹبالر نے بھارتی فوج کیخلاف اعلان جنگ،ہتھیار اٹھالیے 

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے نوجوان فٹبالر ماجد خان نے بھارتی مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کاراستہ اپناتے ہوئے لشکرِ طیبہ میں شمولیت اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلعی سطح پر فٹبال ٹیم کا حصہ رہنے والے ماجد خان نے کھیلوں کے میدانوں سے نکل کر عسکری محاذ پرکمند ڈال لی ہے۔رواں سال جولائی میں ماجد خان کے دوست یاور نے لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اگلے ہی ماہ بھارتی فوج نے اسے 3 اگست کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر فٹبالر نے اپنے

خاندان اور دوستوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرلیں اور اب وہ بھارتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں سرگرم ہے۔ ماجد خان جنوبی کشمیر کے ضلع صادق آباد کا رہائشی ہے اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں گریجویشن کا طالب علم ہے جبکہ وہ ایک سماجی این جی او کے ساتھ کئی ماہ سے وابستہ رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 31نوجوانوں نے قابض بھارتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد کا راستہ اپناتے ہوئے حزب المجاہدین، لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد میں شامل ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…