پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران جمہوریت دشمن اور ان کی پالیسیاں عوام اورپاکستان دشمنی پر مبنی ہیں‘پرویز ملک

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کوصدقے اور خیرات کے فنڈ سے چلانے اور جواری جوا کھیلنے والا سرکاری خزنہ کیسے بھر سکتا ہے،

عمران خان جمہوریت دشمن ہیں اور ان کی پالیسیاں عوام اورپاکستان دشمنی پر مبنی ہیں،نام نہاد خان 2014 میں اسمبلیاں توڑ نے آئے تھے اور پارلیمنٹ پہ حملہ کر کے چلے گئے تھے اور آج پھر ان کی طرف سے خیبر پی کے اسمبلی توڑنے کی بات افسوس ناک ہے، اب پاکستان میں صرف عوام سے این آر او ہوگا، 2018ء کے الیکشن نتائج کے بعد آپ کو عوام دشمن پالیسیوں کے باعث پاکستان سے جانا پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ سید توصیف شاہ ،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ان کی پریشانیوں میں زید اضافہ ہ وگاکیونکہ مزید بریکنگ نیوز آنے الی ہیں،اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں،2018ء کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے

کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں۔ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…