پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امر یکہ کا ایک بار پھر پاکستان سے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی ) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہچاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹا جائے،

امریکا نے بھارت پرپاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بھی دبائو ڈالا، بھارت پرافغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈومور کرنے کا مطالبہ کیا، طالبان پراس وقت تک دبا رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پرنہیں آتے، نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے، نئی حکمت عملی کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی ہے۔پاک امریکا ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ یہل نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے کا یقین دلایا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، امریکا نے بھارت پر افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈو مور کامطالبہ کیا جبکہ بھارت پر پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بھی دبا ڈالاہے۔امریکی سفیر نے کہا ہمیں طالبان پر اس وقت تک دبا جاری رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے، خواتین کا احترام اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے اس وقت تک دبا جاری رکھا جائے گا اور تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹاجائیگا۔ڈیوڈ ہیل نے خطے میں امریکی پالیسیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…