جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اہم ترین سیاسی شخصیت کی آج اپنے پورے گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت،بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اپنے پورے ’’میجر گروپ‘‘ کے ہمراہ آج لالہ زار گراؤنڈ اٹک میں عمران خان کے جلسے میں پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے میجر طاہر اس حوالے سے نہ صرف ڈویژن بلکہ صوبہ بھرمیں منفرد اعزازکے حامل ہیں کہ وہ ایک ایسے سیاسی خاندان سے ہیں کہ نہ صرف وہ خود دو دفعہ ضلعی ناظم اورایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں بلکہ ان کے

والد مرحوم سردار محمد صادق خان دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی ،والدہ مرحومہ بھی دو مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی، صاحبزادی موجودہ چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر ،رکن قومی اسمبلی اور صاحبزادے محمد زین الٰہی ایم این اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں ان کے گروپ کے سردار محمود خان ایڈووکیٹ دو مرتبہ چیئر مین ضلع کونسل اور سینیٹربھی منتخب ہوئے میجر طاہرگرو پ سے 1983میں مو جودہ ایم پی اے اعجاز بخاری چیئر مین ضلع کونسل اٹک منتخب ہو ئے جبکہ 1979میں ان کے وا لد الحاج سردار محمد صادق خان گروپ کی جا نب سے میجر ملک محمد اکبر خان چیئر مین ضلع کونسل اٹک منتخب ہو ئے اسی طرح 2002میں میجر گروپ کی جا نب سے مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر قو می اسمبلی کے تینوں امیدواران مرحوم سابق چیئر مین پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی ملک اللہ یار خان آف کھنڈہ ، سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم اور ان کی صاحبزادی ایمان طاہر جبکہ پنجاب اسمبلی کی پا نچ نشستوں میں سے چار پر میجر گروپ کے سابق وزیر داخلہ پنجاب کر نل شجاع خا نزادہ ،سردار محمد علی خان ،سابق وزیر امداد باہمی پنجاب کر نل محمد انور خان آف پنڈی گھیب اور پیر عبا س محی الدین آف مکھڈ جبکہ ایک نشست پر ایم ایم اے کی جا نب سے سید اعجاز بخاری منتخب ہوئے جو بعد ازاں پنڈی گھیب کے جلسہ عام میں مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے تھے

اسی طرح میجر طاہر صادق گروپ کی چھتری تلے 2008 کے عا م انتخابات میں حلقہ ایم این اے 58سے چوہدری پرویز الٰہی حلقہ پی پی 19سے کیپٹن ملک اعتبار خان آف کھنڈہ اور حلقہ پی پی 17سے چوہدری شیر علی خان منتخب ہو ئے بعد ازا ں کیپٹن ملک اعتبار خان اور چو ہدری شیر علی خان نے مسلم لیگ (ق) سے وابستگی ختم کر کے اپنی وفا داریاں تبدیل کر کے فار وڈ بلاک میں شمو لیت اختیار کر لی بعد ازاں ان دونوں شخصیات کو اسی بناء پر مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملا

جن میں سے ملک اعتبار خان حلقہ این اے 58سے ایم این اے اور چو ہدری شیر علی خان پی پی 18سے منتخب ہو نے کے بعد اس وقت وزیر معدنیات پنجاب ہیں 2013کے عام انتخابات میں بھی میجر طاہر گروپ نے ضلع بھر میں قو می و صوبائی اسمبلی کی آٹھ سیٹوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اورپو نے لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیئے اور ان کے بیٹے محمد زین الٰہی حلقہ این اے 59سے ایم این اے منتخب ہو ئے میجر طاہر صادق 2001اور 2005میں بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب ہو ئے

2001اور 2005کے بلدیاتی انتخابات میں ان کے گروپ نے 71یو نین کونسلوں میں سے 65 سے زائد کا میابی حاصل کی اور چھ تحصیلوں میں سے تمام پر ان کے تحصیل ناظمین منتخب ہو ئے 2001میں دیگر گروپوں سے منتخب ہو نے والے تحصیل ناظمین نے بھی بل�آخر میجر گرو پ میں ہی شمو لیت اختیار کر لی جن میں تحصیل ناظم حسن ابدال شا ویز خان بھی شامل تھے جو اس وقت مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حسن ابدال کی نشست سے ایم پی اے ہیں2004میں میجر طاہر صادق نے

اپنی صاحبزادی ایمان طاہر کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دلا کر اس حلقہ سے سابق وزیراعظم شو کت عزیز کو بھاری اکثریت سے کا میاب کرا یا جو اس نشست سے منتخب ہو نے کے بعدوزیر اعظم پا کستان منتخب ہو ئے میجر طاہر صادق ایک حلقے کی سیاست کرنے کی بجائے ضلع بھر میں عام عوام سے ہر یونین کونسل اور گاؤں تک براہ راست مضبوط رابطوں اور تعلق کی بدولت ضلع کی سیاست کرتے ہیں اور ہر حلقے میں اپنا ذاتی ووٹ بینک رکھتے ہیں جس کی واضح مثال 2013 کے قومی انتخابات میں ضلع کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں میں تقریباً پونے دو لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…